امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 1 لاکھ کے قریب غیر قانونی افراد کو ملک بدر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے صرف 6 دن مزید پڑھیں
ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کھیلنے کا زیادہ مزہ آتا ہے:ٹیسٹ کرکٹر امام الحق
ٹیسٹ کرکٹر امام الحق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں اور اس کی وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے میں انہیں ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کھیلنے کا زیادہ مزہ آتا ہے ۔
16 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فارم کو بحال رکھنے کے لیے کوشاں ہوں ، ٹیسٹ میچز وقفے کے بعد ہوتے ہیں ، اس لیے نئے سرے سے سب کچھ شروع کرنا پڑتا ہے ، ٹیسٹ سیریز سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینا اچھا ثابت ہو رہا ہے ، اس سے تسلسل برقرار رکھنے کا موقع ملتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وقفے کے بعد ٹیسٹ کھیلنا تھوڑا مشکل ضرور ہوتا ہے ، جسمانی اور دماغی طور پر خود کو تازہ دم رکھنا پڑتا ہے ، اور یہ آپ کرکٹ کھیل کر ہی کرسکتے ہیں ۔
امام الحق نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر اچھی ٹیموں کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کا منتظر ہوں ، ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے ٹی ٹوئنٹی سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا مزہ آتا ہے ، ٹیسٹ چیمپئن شپ کی وجہ سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف اہم سیریز ہیں ، ہم تین چار ٹیسٹ میچز جیت کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فل اسٹرنتھ کے ساتھ پاکستان آئیں گی ، آسٹریلوی ٹیم بھی فل اسٹرنتھ آئی ، بڑی ٹیموں کا آنا پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا ہے ، آخری مرتبہ جب انگلینڈ کی ٹیم یہاں آئی تھی تو میں اسکول بوائے کی حیثیت سے دیکھنے آیا تھا ، اب بھی اسکولوں کے بچے بڑے بڑے پلیئرز کو دیکھیں گے تو ان میں کھیلنے کا شوق پیدا ہو گا۔