ن لیگ کااسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانے کا فیصلہ

حکمران اتحاد کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اب حکومتی کمیٹی اسحاق ڈار کے نام پر باقی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے رہی ہے۔

اسحاق ڈار کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بطور نگراں وزیر اعظم اسٹیبلشمٹ کےلیے قابلِ قبول ہیں۔

اس سے پہلے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا تھا کہ اتحادی متفق ہوگئے تو اسحاق ڈار نگراں وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق موجودہ حکومت کے آخری ہفتے میں ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار بطور نگراں وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔