پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
پولیس میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر چکی ہے:عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس کی جانب سے اپنے گھر کے محاصرے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے تقریر کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔
میں نے سنا ہے 40 دہشتگرد میرے گھر میں ہیں، عمران خان pic.twitter.com/CJMDv2L4QG
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 17, 2023
دوسری جانب لاہور میں پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیاجاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجودشرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔
علاوہ ازیں کارکنوں سے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ڈر یہ ہے کہ جو ہورہا ہے اس کا بہت بڑا بیک لیش آنے والا ہے جو مزید نقصان پہنچائے گا، ہم عدالت جارہے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہمارے پاس ثبوت آگئے ہیں، ثبوت آگئے ہر جگہ وہ لوگ نظر آئے جو ہماری پارٹی کے نہیں تھے، ان لوگوں کے پاس اسلحہ بھی تھا لوگوں کو کہہ رہے تھے کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرو۔
عمران خان نے کہا ہ میانوالی کا جہاز چوک کس نے جلایا؟ میرے کارکن کہہ رہے ہیں کہ جب ان کو پتا چلا تو روکنے کی کوشش کی، کوئی نامعلوم افراد تھے اس میں، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، ریڈیو پاکستان کیسے جل گیا؟ مظاہرہ تو کہیں اور تھا،ادھر تو بندہ ہی کوئی نہیں تھا۔
ہماری جمہوریت ایک چھوٹے سے دھاگے سے لٹک رہی ہے، عمران خان pic.twitter.com/Kotr19E91W
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 17, 2023
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آج کل تو نادرا سے چہرے کی شناخت ہوسکتی ہے، اب تک ہمارے 25 افراد شہید ہوچکے ہیں، کس طرح پرامن احتجاج کرنے والوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں، 700 افراد اسپتال میں ہیں جو گولی لگنے سے زخمی ہیں، اب تک ساڑھے 7 ہزار کارکنوں کو جیل میں ڈالا گیا ، گرفتار کارکنوں میں خواتین بھی شامل ہیں، خوف ہے کہ ان سے برا برتاؤ کیا جائےگا۔
عمران خان نے کہا کہ ابھی سنا ہے کہ میں نے گھر میں 40 دہشتگردوں کو پناہ دی ہے، کہا گیا کہ میرے گھر پر کارروائی ہوگی، میری گزارش ہے کہ 40 دہشتگرد ہیں تو میری زندگی بھی خطرے میں ہے، مہربانی کرکے میرے گھر ضرور آئیں لیکن دھاوا بول کر نہ آئیں، مہذب معاشرے کی طرح سرچ وارنٹ لے کر آئیں، نام تو دیں کہ دہشتگرد کون ہے ہم سارا گھر دکھادیں گے، اس کو بہانہ نہ بنائیں کہ 40 دہشتگرد چھپے ہیں تو گھر پر حملہ کردو، اس آگ کو اور آگے نہ بڑھائیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت 70 فیصد قوم اس طرف کھڑی ہے، ان تھوڑے سے ریلو کٹوں کو بچانے کیلئے بڑی جماعت کو ختم کریں گے؟ عقل کریں بات کریں مسئلہ حل کریں، مسئلہ ایک ہی ہے، کسی سے بھی پوچھ لیں استحکام نہیں آسکتا جب تک الیکشن نہ کرائیں، اپیل ہے کہ ملک کو بچائیں اور الیکشن کرائیں۔