پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ناقص پرفارمنس،جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور اے ایم ایس عہدے سے فارغ
ناقص پرفارمنس، محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور اے ایم ایس کو بھی عہدہ سے فارغ کر دیا اور پرنسپل فرید الظفر کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے حتمی وارننگ دے دی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نےجنرل ہسپتال کے کئی دوروں کے بعد آج ہسپتال میں 3 گھنٹے کے طویل دورے کے دوران ہسپتال میں خرابیوں کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ انہوں نے ناقص انتظامات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو عہدہ سے الگ کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے ائیرکنڈشنر بند رہنے اور کنٹریکٹر کے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر ڈائریکٹر فنانس کو سیک کیا تھا۔ آج نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے سروس کا معیار انتہائی ناقص ہونےاور اے سی کی بندش پر نوٹس لیا گیا۔
نگران وزیر اعلیٰ کا گفتگو کے دروان کہنا تھا کہ میرے پاس جتنا وقت ہے اس دوران پوری کوشش ہے کسی بھی مریض کو ہسپتال میں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ غفلت برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز فنانس، ہیلتھ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پی آر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔نگران وزیراعلی محسن نقوی نے آج لاہورشہر کے دو بڑے ہسپتالوں کا طویل دورہ کیا۔ جنرل ہسپتال میں سہولیات نہ ملنے پر برہمی ایم ایس اور اے ایم ایس کو ہٹادیا، جبکہ پی آئی سی میں ڈاکٹرز کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے ۔
نگران وزیراعلی نے جنرل ہسپتال کا تین گھنٹے طویل دورہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں کی شکایات کا نوٹس بھی لیا۔ اوکاڑہ سے آئے اکیس روز سے داخل مریض کا علاج نہ ہونے پر شدید برہم ہوئے، وزیراعلی نے ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز کا دورہ کیا۔ مختلف وارڈز میں اے سی نہ چلنے کا نوٹس لیا جبکہ آپریشن تھیٹر میں چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک آپریشن ہونے کا نوٹس لیا۔ وزیراعلی نے ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹرخالد امین الدین، اے ایم ایس ڈاکٹر اقبال گجر کوعہدے سے ہٹا دیا۔ جبکہ پرنسپل فریدالظفر کو کاردکرگی بہتر بنانے کیلئے حتمی وارننگ جاری کی۔
وزیراعلی نے پی آئی سی کے دورے پر مریضوں کے مثبت تاثرات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے انتظام میں واضح بہتری سے خوشی ہوئی۔ وزیراعلی نے کہا کہ ڈاکٹر فرقد عالمگیر، ڈاکٹر احمد نعمان نے بہت اچھا کام کیا۔
نگران وزیراعلی نے گنگا رام ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں بجلی کی بندش کا نوٹس لیا اور صوبائی وزیر ڈاکٹرجاوید اکرم اور سیکرٹری صحت علی جان کو انکوائری اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔