کوریا کی مقبول اداکارہ پارک سو ریون چل بسی

کوریا کی مقبول اداکارہ ’پارک سو ریون‘ 29 برس کی عمر میں چل بسی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر یہ حادثہ جیجو جزیرے پر اس وقت پیش آیا جب اداکارہ اپنے گھر واپس جاتے ہوئے سیڑھیوں سے نیچے گری۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی، ڈاکٹرز کے مطابق اداکارہ کی موت اسپتال لانے سے قبل ہی ہوچکی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اداکارہ کی والدہ نے اس کی یاد میں اپنی بیٹی کے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارک سو ریون کی دماغی موت واقع ہوئی ہے اس کا دل اور دیگر اعضاء ابھی بھی قابل استعمال ہیں اگر کسی ضرورت مند کو اعضاء کی فوری ضرورت ہے تو رابطہ کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد اس کے اعزاز میں آج ایک جلوس نکالا جائے گا۔