لاہور: پیپلزپارٹی نےسینیٹ کی خالی نشست پر وقارمہدی کوپارٹی ٹکٹ دےدیا

لاہور: پیپلزپارٹی نےسینیٹ کی خالی نشست پر وقارمہدی کوپارٹی ٹکٹ دےدیا۔

ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وقارمہدی پیپلزپارٹی سندھ کےجنرل سیکرٹری کے عہدے پرکام کر رہے ہیں۔

سندھ سے سینیٹ کی نشست مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی تھی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر کی خالی نشست پر پولنگ 8 دسمبر کو سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ امیدوار 18 سے 22 دسمبر کے دوران اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جب کہ 25 نومبر کو کاغذات کی اسکروٹنی کی جائے گی۔ کاغذات کے خلاف اپیلیں 28 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی۔ امیدوار 3 دسمبر تک الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرسکیں گے۔