پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کے پاس نگراں وزیراعظم کےلیے سینیٹر اسحاق ڈار کا نام ابھی نہیں آیا ہے۔
حکمران اتحاد کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
تاہم جیو نیوز سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اب تک ن لیگ نے اسحاق ڈار کا نام نگراں وزیر اعظم کے طور پر پیپلز پارٹی کے سامنے نہیں رکھا، جب نام سامنے آئے گا تب فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اسحاق ڈار کا نام آتا ہے تو مشاورت ہوسکتی ہے، پارٹی لیڈرشپ اور سینئر قیادت نگراں وزیراعظم کے نام سے متعلق فیصلہ کرے گی۔