منظور وسان کی انتخابات سے متعلق پیش گوئیاں سامنے آ گئیں

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کی انتخابات سے متعلق پیش گوئیاں سامنے آ گئیں۔

جاری کیے گئے بیان میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ انتخابات سے 2 دن پہلے بتاؤں گا کہ سندھ کا وزیرِ اعلیٰ کون بنے گا۔

انہوں نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ نواز شریف الیکشن لڑیں گے مگر وزیرِ اعظم کے امیدوار نہیں ہوں گے۔

منظور وسان نے مزید کہا ہے کہ الیکشن میں زیادہ تر آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے، سندھ سے پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی بڑے مارجن سے سیٹیں جیتے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ بلوچستان سے بھی پیپلز پارٹی اکثریت میں ہو گی، پنجاب کی سرائیکی بیلٹ میں بھی پیپلز پارٹی کو پزیرائی ملی ہے۔