جائیداد کی قیمتوں میں 20 سے 100 فیصد تک اضافے کی تیاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو 42 بڑے شہری علاقوں میں جائیداد کی قیمتوں میں 20 سے 100 فیصد تک اضافے کی تیاری کررہا ہے۔

جائیداد کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن اسی ماہ جاری ہونے کی توقع ہے۔

جائیداد کی قیمتوں میں اضافے سے ٹیکس آمدنی میں اضافے میں مدد ملے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے 42بڑے شہروں کے لیے اپنی نظرثانی شدہ قیمتوں کی فہرست کو حتمی شکل دیدی ہے اور اسے باقاعدہ طور پر جاری کرنے سے پہلے وزارت قانون کو جانچ پڑتال کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔