وفاقی حکومت نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اقلیتی برادری میں سولرپینل تقسیم کرنےکی تیاری کرلی-
وزیراعظم شہبازشریف نے چاروفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی-
کمیٹی کو اقلیتی برادری میں اقلیتوں کے قومی دن کےموقع پر سولر پینل تقسیم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیکر سفارشات دینے کی ہدایت کردی گئی ۔
حکو متی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر پاور،وفاقی وزیر اطلاعات اور وفاقی وزیر مذہبی امور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے-