پی پی کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری ،جی ڈی اے نےپارلیمانی بورڈ کا اعلان کر دیا

پیپلزپارٹی کو الیکشن میں ٹف ٹائم دینے کی تیاریوں کے سلسلے میں گرینڈ ڈیموکریٹک آلائنس (جی ڈی اے)نے پارلیمانی بورڈ کا اعلان کردیا۔

جی ڈی اے کے بورڈ چیئرمین پیرپگارا جبکہ سیکرٹری صفدر عباسی ہونگے۔ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ جی ڈی اے کے اطلاعات سیکرٹری سردار عبد الرحیم ہونگے۔

پارلیمانی بورڈ جی ڈی اے کے 13سرکردہ رہنماؤں پر مشتمل ہوگا۔

جی ڈی اے انتخابی نشان ستارہ پرالیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند اپنی درخواستیں دیں درخواستیں صفدرعباسی کے نام فنکشنل لیگ ہاس کلفٹن میں جمع کرا دیں۔