پیٹرولیم اور توانائی کے شعبے سے متعلق بجٹ تجاویز پیش

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں پیٹرولیم اور توانائی کے شعبے سے متعلق بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔

مالی سال 24- 2023ء کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزارت خزانہ سمیت دونوں وزارتوں کے حکّام شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بجلی کے منصوبوں سے متعلق پیش رفت اور فنڈنگ کی ڈیمانڈ پر بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ، ڈیمز کی تعمیر سمیت سولر منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔