صدر عارف علوی مذاکرات کا بھاشن دینے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں:حافظ حمداللہ

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی مذاکرات کا بھاشن دینے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں۔

ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی بتائیں کہ وہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں یا نہیں؟ صدر صاحب واضح کریں پاکستان کے وفادار ہیں یاعمران خان کے ؟

ترجمان پی ڈی ایم نے سوال کیا کہ عارف علوی پاکستان کے صدر ہیں یا زمان پارک کے ٹائیگر؟ صدر علوی کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ واقعی کمانڈر انچیف ہیں۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ عارف علوی صدارت سے مستعفی ہو کر ایوان صدر خالی کریں۔