عطا تارڑ کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پرتنقید

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ عارف علوی دفتر خارجہ کو بتائے بغیر غیر ملکی سفارت کاروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، دفتر خارجہ سے بالا یہ ملاقاتیں انتہائی نا مناسب فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ایسے کام کریں، عارف علوی صدر کم اور تحریک انصاف کے کارکن زیادہ لگ رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے مطالبہ کیا کہ عارف علوی استعفیٰ دیں اور اور گھر جائیں۔