اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری میں متعدد افراد کی اموات پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مری اور گلیات میں شدید برفباری اور ٹریفک جام کے باعث سردی سے ٹھٹھر کر مرنے والے افراد کی تعداد 21 ہوچکی ہے، اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
Shocked & upset at tragic deaths of tourists on road to Murree. Unprecedented snowfall & rush of ppl proceeding without checking weather conditions caught district admin unprepared. Have ordered inquiry & putting in place strong regulation to ensure prevention of such tragedies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2022
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مری جانے والے سیاحوں کی المناک اموات پر افسردہ ہوں، غیرمعمولی برفباری اور بغیر موسم دیکھے عوام کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے سخت قواعد و ضوابط قائم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ مری میں شدید برفباری اور ٹریفک کے جام ہونے کے باعث سیاح شدید مشکلات سے دوچار ہیں، اور سردی کی شدت میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوچکی ہے، جب کہ پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔