پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی و راہداری ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کردی ہیں۔

عمر ایوب کے وکیل کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کے خلاف ملک بھر میں 23 مقدمات درج ہیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت کے لیے ہائیکورٹ آئے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ مولانا کے ساتھ بیٹھنے کے لیے پارٹی میں مؤقف پیش کردیا ہے، مولانا سے دو سوالات ہیں، کیا وہ وفاقی حکومت کو جائز تسلیم کرتے ہیں؟ دوسرا سوال کہیں آپ اپنا ریٹ تو نہیں بڑھا رہے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے، جو لوگ حکومت میں آرہے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں۔