وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ کانگریس سینٹر تاشقند پہنچ گئے۔
ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر دارالحکومت تاشقند پہنچے تھے۔
ازبک وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ اور تاشقند کے میئر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا تھا۔
تاشقند پہنچنے کے بعد وزیرِ اعظم پاکستان نے یادگار آزادی کا دورہ کیا، پھول رکھے، عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ازبک عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔