وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعظم نے اسکیم میں ترامیم و اصلاحات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

کمیٹی میں وفاقی وزراء برائے خزانہ، تجارت، چیئرمین ایف بی آر، ایف بی آر کے ممبر کسٹمز اور ممبر آئی آر پالیسی شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ کمیٹی میں چیئرمین اپٹما، چیئرمین پی ٹی ای اے، چیئرمین پی سی جی اے اور سیکریٹری تجارت شامل ہوں گے۔