وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین سےملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

لاہور میں شہباز شریف نے چوہدری شجاعت سے ان کی خیریت دریافت کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے جبکہ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے چوہدری شجاعت سے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔