وزیر اعظم شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں بے گناہ قرار

نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں بے گناہ قرار دے دیا۔

نیب رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا نہ شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے، ان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ اسکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا، بغیر کسی شکوک وشبہات کے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان نہیں ہوا۔

نیب کا کہنا ہے کہ کامران کیانی نے بھی سرکار کے خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا، فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانے کے لیے کوئی رشوت لی۔

نیب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے آشیانہ کا معاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا، احتساب عدالت قانون کے مطابق شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کر دے۔