وزیراعظم شہباز شریف کی میاں نواز شریف سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات خوش گوار رہی، اب پروگرام بورڈ میں جا کر منظور ہونا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کا علاج ہو رہا ہے اور الحمد اللّٰہ ٹھیک ہیں۔

دوسری جانب نواز شریف کا اتوار کی صبح لندن سے دبئی پہنچنے کا امکان ہے۔

وہ دبئی میں تین سے چار دن قیام کریں گے، حج کی ادائیگی کیلئے دبئی سے سعودی عرب جائیں گے۔

واضح رہے کہ مریم نواز بھی آج لاہور سے روانہ ہوں گی، وہ اپنے والد کے ساتھ حج ادا کریں گی۔