پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو استعفیٰ دینے کی مشروط پیشکش کردی
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو استعفیٰ دینے کی مشروط پیشکش کردی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اداروں کے خلاف الزامات پر کارروائی کرنا میرا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ بند کمرے میں بیٹھ کر 3 افراد نے سازش کی، آپ نے وزیراعظم ، وفاقی وزیر داخلہ اور ایک فوجی افسر پر الزام لگایا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان شواہد دیں، رتی برابر بھی میرا اس سازش کا حصہ ہونا ثابت ہوا تو عہدے سے استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑ دوں گا۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے پاس ثبوت ہیں اور وہ ماضی کی طرح جھوٹ نہیں بول رہے تو قوم کے سامنے شواہد لائیں تو مجھے ایک منٹ وزیراعظم رہنے کا حق نہیں ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے رہے ہیں، مجھ پر، وزیر داخلہ پر، اور ادارے کے ایک افسر پر جھوٹا الزام لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹ کا مجسمہ ہے، سوشل میڈیا پر ادارے کے خلاف گندی اور فحش گالیاں چلنے پر بھارت میں خوشیاں منائی جارہی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت، صوبے کی پولیس، اسپیشل برانچ اور آئی بی عمران خان کی ہے، وہ خود پر ہوئے حملے کی تحقیقات کرائیں، جو بھی تعاون چاہیے وہ ہم کرنے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی ویڈیو سامنے آئی ہے، وہ اپنا جرم قبول کر رہا ہے، اگر عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹ رہی تو وہ پنجاب حکومت سے پوچھیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نیازی میرا منہ نہ کھلوائیں، میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، آپ کے پاس حکومت نہیں رہی، آئینی طریقے سے حکومت ہٹائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جس ادارے نےاتنی قربانیاں دیں آپ اس کےخلاف بول رہے ہیں، کوئی گیا گزرا شخص بھی اس ادارے کےخلاف ایسی باتیں نہیں کرسکتا۔