پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
آئی پی پیز سے متعلق ترجیحات زیرغور ہیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی مسائل سے آگاہ ہیں، سی پیک منصوبے ہمارے دور میں مکمل ہونگے،آئی پی پیز سے متعلق ترجیحات زیرغور ہیں،چین سے دوستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امید ہے چینی حکومت قرضے 5 سال ری شیڈول کرنیکی درخواست پر مثبت ردعمل دیگی، وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو ایف بی آر کی ٹرانسمیشن تیز کرنیکا ہدف اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی خرابیوں کے ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف سےچائنہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی۔
وفد نے وزیراعظم کو دورہ چین کی کامیابی سے آگاہ کیا۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی اور تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر تمام سٹیک ہولڈرز کو سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کام کرنا چاہئے۔ اپنے حالیہ دورہ چین میں اہم مقاصد حاصل کئے ،پاکستان نے چین کو باضابطہ طور پر پاکستانی قرضوں کو 5سال کیلئے ری شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے، امید ہے کہ چینی حکومت ہماری درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کرے گی،وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ،آئی پی پیز پر ترجیحات کا جائزہ لے رہے ہیں،200یونٹس تک کے صارفین کو ریلیف دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگلے کچھ عرصے میں چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرینگی، چین کی عوام کی ترقی انکی یکجہتی میں پنہاں ہے،پاکستانی عوام کو بھی معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مٹھی کی طرح یکجا ہونا پڑے گا۔
پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، ان کی حفاظت پر حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں، اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک جاری ہے اور جاری رہے گا، ہماری کوشش ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کو اپنی حکومت کے دور میں جلد از جلد مکمل کریں۔
وفد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا، وفد نے وزیرِ اعظم کو چینی قیادت اور چینی عوام کے حکومت پاکستان کے بارے تاثرات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کی موجودہ رفتار اور منصوبوں کی تکمیل کیلئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی اقدامات پر اطمینان کا تاثر پایا جاتا ہے۔