پوزیشن ہولڈرخصوصی بچوں کیلئے تقسیم انعامات تقریب

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ عالم نے تنظیم اللسان میں زیرتعلیم مختلف کلاسز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنیوالے خصوصی بچوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

یوم والدین اور تقسیم انعامات تقریب تنظیم اللسان کے مرکزی کیمپس دھوبی گھاٹ میں ہوئی ۔ متاثرہ سماعت، ذہنی و جسمانی معذور بچوں اور انکے والدین نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر تنظیم اللسان ڈاکٹرافتخار ، سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر قاسم،نائب صدر چوہدری سرفراز ، جنرل سیکرٹری سبحان علی، جوائنٹ سیکرٹری پروفیسرایوب ودیگر کے علاوہ پرنسپل کلثوم افتخار،وائس پرنسپل شائستہ ارشاد اور فیکلٹی ممبرز موجود تھے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے نمایاں پوزیشنزحاصل کرنیوالے خصوصی بچوں اور ان کے والدین کو مبارک باد دی اورکہاکہ خصوصی بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرکے انہیں معمول کی بہتر زندگی گزارنے کے قابل بنایاجاسکتاہے اس سلسلے میں تنظیم اللسان کی فلاحی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہاترقی اور مقابلے کے اس دور میں سپیشل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ جدید فنی اور تکنیکی طریقوں کو بروئے کار لاکر خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے اور وہ معاشرتی ترقی میں اپناکردار ادا کرسکیں۔