چیف جسٹس اور عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر پرو پیگنڈا، 47 صحافی اور یوٹیوبرز طلب

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے 47 سینئر صحافیوں اور یوٹیوبرز کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پروپیگنڈا میں ملوث افراد کو 31 جنوری کو ایف آئی اے سائبر کرائمز سینٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم کی روک تھام کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی کے نمائندوں میں آئی ایس آئی، آئی بی اور پی ٹی اے کے نمائندے بھی شامل ہیں، ٹیم اپنی ابتدائی رپورٹ 4 ہفتے میں پیش کرے گی۔