برطانیہ میں غلط خبر پر احتجاج اور ہنگامے،لاہورسے ایک شخص گرفتار

برطانیہ میں غلط خبر پر احتجاج اور ہنگاموں کے معاملے پر لاہور کے علاقے ڈیفنس سے ایک شخص فرحان کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ فرحان کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فرحان آصف پاکستان میں ایک نیوز پلیٹ فارم کے لیے کام کرتا ہے، اس پر برطانیہ میں 3 بچیوں کے قاتل کی شناخت کی فیک نیوز دینے کا الزام ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ فیک نیوز کے باعث برطانیہ میں پُرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے، ملزم سے تفتیش کی گئی جو جعلی خبریں دینے میں ملوث پایا گیا۔