انکوائری کمیشن کو تحقیق طلب مبینہ آڈیوز فراہم کردیں

وفاقی حکومت نے آڈیولیکس کی تحقیقات کے لیے بننے والے انکوائری کمیشن کو تحقیق طلب مبینہ آڈیوز فراہم کردیں۔

ذرائع کے مطابق آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 8 آڈیوز کمیشن کو جمع کرائی گئی ہیں، آڈیوز میں موجود افراد کے نام، عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔

آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔