صوبائی وزیر کے پی کے کی رانا ثناء کو سرِ عام دھمکیاں

باجوڑ میں خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر انور زیب خان نے اسلحہ لہرا کر وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو سرِ عام دھمکیاں دی ہیں۔

صوبائی وزیر خیبر پختون خوا انور زیب خان نے کلاشنکوف لہرا کر دھمکی دی کہ ہم عمران خان کا بدلہ لیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم مسلح ہو کر اسلام آباد کی طرف آ رہے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ سن لو! بندوقوں اور اسلحے کے ساتھ آپ کی طرف آ رہے ہیں۔