پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کو ای سی پی نے ڈی لسٹ کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کو ای سی سی پی نے ڈی لسٹ کردیا ہے، کاز لسٹ میں مقدمے کی سماعت 7 نومبر کو رکھی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کاز لسٹ کے مطابق پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 19 ستمبر کو 6 ہفتوں کے لیے ملتوی کی گئی تھی، کیس کی سماعت ملتوی کیے جانے کی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔