سائفر اور توشہ خانہ نیب کیسز میں بانیٔ پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں: لطیف کھوسہ

لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سائفر اور توشہ خانہ نیب کیسز میں بانیٔ پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں۔

یہ بات لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دورا ن کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سزا کے خلاف اپیلوں کے ساتھ سزا کی معطلی کی درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو سزا سنائی تھی۔

احتساب عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 31 جنوری کو سزا سنائی تھی۔

سائفر کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

توشہ خانہ نیب کیس میں احتساب عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کو 14 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنائی تھی۔