سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا بانیٔ پی ٹی آئی پر کوئی اثر نہیں۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حساس مسائل پر مزید پڑھیں
پی ٹی آئی اس ملک کی آر ایس ایس ہے:خواجہ سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس ملک کی آر ایس ایس ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کو مہاتما اور باقی تمام سیاسی برادری کو چور ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، آج جو کچھ اس جھوٹے مہاتما کے ساتھ ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں عمران خان کی کوئی جگہ نہیں ہے، بات ایبسلوٹلی ناٹ سے ایبسلوٹلی فراڈ تک پہنچ گئی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان سر سے پاؤں تک گندا ہے مگر اپنا گند مخالفین پر ملنا چاہتا ہے، یہ دیہاڑی کیلئے شارٹ کٹ استعمال کرتا رہا، گھڑی کے بعد ہیروں والا قلم بیچا۔
سعد رفیق نے کہا کہ ان پر فارن فنڈنگ بھی ثابت ہوگئی ہے اور توشہ خانہ سے چوری بھی، عمران خان نے بڑے سے بڑے تحفے نکال کر بیچے۔
انہوں نے کہا کہ اس شخص نے بغیر سوچے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور عسکری افسر پر الزام لگایا۔
ان کا کہنا تھا کہ نظریہ ضرورت کے تحت لوگوں کو مسلط کیا گیا، بچے جمہورے بنائے گئے، عمران خان بھی بچہ جمہورا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جیلیں کاٹیں مگر گھیراؤ کرکے عمران خان کی حکومت ختم نہیں کی، یہ اب لانگ مارچ کرکے کہتے ہیں قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں۔
وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ قبل از وقت انتخابات کی وجہ کیا ہے؟ عمران خان مذاکرات چاہتا ہے تو کھلے بندوں کیوں نہیں کرنا چاہتا؟
انہوں نے کہا کہ ہم جب یہ عذاب کاٹ رہے تھے تو آر ٹی ایس بٹھا کرعمران کو جتوایا گیا، تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے مگر احتجاجاً اسمبلی میں آئے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹا ترین شخص ہے جس کا جھوٹ عیاں ہوگیا ہے، شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے وہ بولے کہ شیخ چلی کی طرح بولنے والے نے ریلویز کا بیڑا غرق کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف بدزبانی کرنا جانتا ہے جو انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے، اس نے الزام تراشی کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا، ان کا سائفر بیانیہ بھی 35 پنکچرز کی طرح پنکچر ہوچکا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قومی ہے، چاروں صوبوں کی نمائندگی ہے، ہم سب پرفارم بھی کریں گے، کامیاب بھی ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ عمرانیہ کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جو لانگ مارچ میں قتل ہوا اس کی موت لانگ ہتھیار سے ہوئی جو عمران کے پاس تھے۔