پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ایک ویڈیو پیغام میں علی زیدی نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی میں نے پہلے ہی مذمت کی تھی اور اب بھی کر رہا ہوں۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں سیاست چھوڑ رہا ہوں، جب میں سیاست چھوڑ دوں گا تو میں پی ٹی آئی کے سب عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میں پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔