معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
ایف آئی آر کے اندراج کے لیے پی ٹی آئی رہنما تھانے پہنچ گئے
گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری زبیر نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کروانے کے لیے تھانہ سٹی وزیر آباد میں موجود ہیں لیکن پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی۔
تھانہ سٹی وزیرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر نیازی کا کہنا تھا ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی وزیر آباد میں موجود ہیں، ایس ایچ او نے موبائل فون سے درخواست کی تصویر لیکر ڈی پی او سے شئیر کی لیکن پولیس باضابطہ درخواست وصول نہیں کر رہی۔
اس سے قبل زبیر نیازی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی کہا تھا کہ مقدمہ درج ہونا تو دور کی بات، پولیس درخواست بھی وصول نہیں کر رہی۔
یاد رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 13 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔
تین روز گزرنے کے باوجود معاملے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہو سکی ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی قانون کے مطابق کارروائی کرنا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اپنی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں۔
گزشتہ روز بھی عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ان پر حملے میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک سینئر فوجی افسر ملوث ہے۔
پاک فوج نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔