پی ٹی آئی کے لوگ راستہ نکالنے کے لیے رابطے کر رہے ہیں: اکرم خان درانی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگ میرے ساتھ راستہ نکالنے کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں اکرم درانی نے کہا کہ اپنے ساتھیوں اور دوستوں سے کہتا ہوں پی ٹی آئی کے لوگوں سے بحث نہ کریں۔

اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ باجوڑ سانحہ بہت بڑا ہے، بیڈ ریسٹ کے باعث زخمیوں کی عیادت نہ کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ کمر میں درد کے باعث ڈاکٹر نے ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔

جے یو آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ دس دن بعد دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کروں گا۔