پی ٹی آئی سینیٹرزکا پارلیمنٹ ہاؤس سے مارچ شروع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے پارلیمنٹ ہاؤس سے مارچ شروع کر دیا۔

مارچ میں سینیٹر وسیم شہزاد، مہرتاج، اعظم سواتی اور سیمی ایزدی شریک ہیں۔

اس کے علاوہ مارچ کرنے والوں میں اعجاز چوہدری، سیف اللّٰہ ابڑو، فلک ناز اور ڈاکٹر زرقہ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر وسیم شہزاد نے سپریم کورٹ کے باہر اعظم سواتی اور شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ ایک ہفتے سے اراکین سینیٹ روزانہ سپریم کورٹ کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دستور کے حوالے سے تین ٹیسٹ کیس عدلیہ کے سامنے ہیں، سپریم کورٹ فوراً ان کیسز پر کارروائی کا آغاز کرے۔

اس موقع پر سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ایوان بالا کے سینیٹر 3 بڑے مسائل کے لیے عدالت عظمیٰ کے سامنے کھڑے ہیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان پر حملہ ہوا، ارشد شریف کو شہید کیا گیا، چند طاقتور لوگ ان واقعات پر حاوی ہونا چاہتے ہیں۔