پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد ایم ٹو موٹر وے کھود ڈالی

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایم ٹو موٹر وے کھود ڈالی۔

پی ٹی آئی کارکنان نے کہیں میخیں گاڑ کر خیمے لگالیے تو کہیں عارضی چولہے چڑھا لیے اور کھانا پکانے لگے۔

پی ٹی آئی کارکنان موٹر وے پر کرسیاں ڈال کر بیٹھ گئے، ایم ٹو موٹر وے کی دونوں اطراف شاہراہ کو کھود کر خیمے نصب کیے گئے جب کہ اس موقع پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہی۔

دوسری جانب دھرنے اورامن وامان کی صورتحال کے باعث راولپنڈی میں آج تیسرے روزبھی تعلیمی ادارے بند ر ہیں گے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کے مری روڈ پر شمس آباد پی ٹی آئی کا احتجاجی دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے خیمے نصب کرکے مری روڈ تین دن سے بند کررکھی ہے جس کے باعث مری روڈ کے اطراف رابط سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے، خواتین، بچے، بزرگ، مریض پیدل چلنے پر مجبور ہیں، ادھر فیض آباد سے چاندنی چوک تک کاروباری مراکز بند پڑے ہیں۔