پی ٹی آئی کی پنجاب میں جلسوں کیلئے درخواست سماعت کیلئے آج ہی مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی پنجاب میں جلسوں کی اجازت کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس عابد عزیز شیخ آج ہی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جلسہ کرنا ہر جماعت کا آئینی حق ہے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتِ عالیہ تحریکِ انصاف کو پنجاب میں جلسے کرنے کی اجازت دے۔