پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت آج ہوگی

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت آج ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اپنے حتمی دلائل دیں گے۔