پنجاب: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 6 کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 5 اور ساہیوال میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ رواں سال اب تک رپورٹ ہونے والے ڈینگی کے کیسز کی تعداد 309 ہو گئی ہے۔