پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز حلف اٹھانے کے لیے پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں
نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز حلف اٹھانے کے لیے جاتی امراء میں اپنی رہائش گاہ سے پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں۔
نو منتخب ارکان کی مریم نواز کو مبارک باد دی
اسمبلی میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مریم نواز کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اس موقع پر مریم نواز سے نو منتخب ارکانِ اسمبلی نے ملاقات کی۔
نو منتخب ارکانِ پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کی نامزد وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو مبارک باد دی۔
اجلاس مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 10 بجے طلب کیا گیا تھا جو مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے تک شروع ہو گا۔
کون کون اسمبلی پہنچا؟
نو منتخب ارکان عظمیٰ بخاری، سمیع اللّٰہ خان، فیصل کھوکھر، غزالی سلیم بٹ، ملک خالد کھوکھر، سلمیٰ بٹ، اسد کھوکھر، سہیل شوکت بٹ، شیر علی گورچانی، میاں مرغوب، رانا اقبال، عظمیٰ کاردار اور حنا پرویزبٹ پنجاب اسمبلی پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔
اسحاق ڈار بھی پنجاب اسمبلی پہنچے
ان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار بھی پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں۔
PTI نے احتجاج اور شر کے علاوہ کیا کیا ہے؟ ملک محمد احمد
رہنما ن لیگ ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور شر کے علاوہ کیا کیا ہے؟ اسلم اقبال کے خلاف مقدمہ نہیں ہے تو انہیں اسمبلی آنا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کچھ کردار سیاست میں عدم استحکام کا سبب بنتے ہیں، یہ کردار انجام تک پہنچیں گے۔
ملک محمد احمد خان کی بطور اسپیکر نامزدگی کا امکان
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ن لیگی نومنتخب ارکان نواز شریف کے پلے کارڈز لیکر ایوان میں داخل
مسلم لیگ ن کے نومنتخب ارکان نواز شریف کے پلے کارڈز لے کر ایوان میں داخل ہوئے ہیں۔
PTI رہنما فرخ جاوید بھی اسمبلی پہنچ گئے
ادھر پی ٹی آئی رہنما فرخ جاوید بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں اسلم اقبال نے ضمانت لی ہے، وہ حلف اٹھانے آ رہے ہیں، جن لوگوں کو ہرایا گیا انہیں احتجاج کی کال دی ہے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نومنتخب ارکان ندیم قریشی، حسن ذکاء، شعیب امیر، شیخ امتیاز اور عامر ڈوگر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔
IPP کی نو منتخب رکن سارہ احمد بھی اسمبلی پہنچ گئیں
استحکامِ پاکستان پارٹی کی نو منتخب رکن سارہ احمد پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں۔
IG پنجاب نے سیکیورٹی کا جائزہ لیا
آئی جی پنجاب عثمان انور پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔
گزشتہ روز گورنر نے اجلاس بلانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح بجے بلایا گیا ہے جس میں پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔