قطر :حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سےسراج الحق کی ملاقات

قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ملاقات کی ہے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق سراج الحق سے ملاقات میں حماس کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی، اسماعیل ہنیہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سراج الحق نے اسماعیل ہنیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

سراج الحق نے سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کو 19نومبر کو لاہور میں غزہ مارچ میں خطاب کی دعوت بھی دی۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق 6 روزہ دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں، 6 روز میں سراج الحق نے ایران، ترکیہ اور قطر کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ‏امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔