کوئٹہ؛ سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، کالعدم تنظیم بی ایل اے کا دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: برما ہوٹل سریاب روڈ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کا دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت نظام الدین کرد کے نام سے ہوئی جبکہ ارسلان شاہ نامی ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

دہشتگردوں کی گاڑی سے 80 دستی بم جس میں 37 امریکی و 43 روسی میڈ دستی بم، 9 ایم ایم کے دو پستول اور راوٴنڈز برآمد کیے گئے۔