رحیم یار خان : پولیس افسربن کردھوکہ دہی کرنے والی خاتون گرفتار

رحیم یار خان میں پولیس افسربن کردھوکہ دہی کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ اپنا تعارف اے ایس پی گلگت بلتستان کے طور پر کراتی تھی اور جوا مافیا کی سفارش کراتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ایک تھانے میں سفارش کرنے پہنچی تو شک ہونے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تفصیلات حاصل کی گئیں اور جعل سازی کی تصدیق ہونے پر ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کرلیا جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا۔