حماس اور فلسطینی تنظیم کے ارکان اور حامیوں کے گھروں پر چھاپے

جرمنی میں پولیس کی جانب سے حماس اور دوسری فلسطینی تنظیم کے ارکان اور حامیوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق دارالحکومت برلن میں 13 مختلف مقامات پر تلاشی کے دوران اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور مختلف تحریریں قبضے میں لی گئیں۔

جرمن وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بنیاد پرست اسلام پسندوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس سمیت دیگر تنظیموں پر پابندی سے واضح کردیا کہ جرمنی اسرائیل کے خلاف کسی بھی کارروائی کی حمایت برداشت نہیں کرے گا۔