راجہ آفتاب احمد اٹلی میں پاکستان مسلم لیگ (ق)کے چیف کوآرڈینیٹر نامزد

پاکستان مسلم لیگ (ق) یورپ کے چیف آرگنائزر سید خرم رضا کاظمی نے روم میں مقیم معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ آفتاب احمد کو اٹلی میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کا چیف کوآرڈینیٹر نامزد کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سید خرم رضا کاظمی، عظمت چھٹہ کو جرمنی کے لیے کوآڈینیٹر ’ق‘ لیگ جرمنی اور عاطف چوہدری کو یونان ’کریس‘ کے لیے چیف آرگنائزر نامزد کر چکے ہیں۔

توقع ہے آئندہ چند روز میں وہ فرانس، بیلجیئم سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی ’ق‘ لیگ کو منظم اور فعال بنانے کے لیے نامزدگیاں کریں گے۔