راجہ بشارت کا این اے 55 سے بھاری اکثریت سے جیتنے کا دعویٰ

پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار راجہ بشارت نے این اے 55 سے بھاری اکثریت سے جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔

راجہ بشارت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ میں 50 ہزار کی لیڈ سے جیت چکا ہوں، فارم 45 بطور ثبوت موجود ہیں، میرا مخالف پورے حلقے میں کسی پولنگ اسٹیشن پر کامیاب نہیں ہوا ہے۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آراو فارم 45 ماننے سے انکاری ہے، مخالف امیدوار کو فارم 47 جاری کرکے جتوا رہا ہے۔

راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔