راجہ خرم نواز کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف مل گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف دے دیا۔

راجہ خرم نواز کے خلاف کیس کی سماعت ڈیوٹی جج سہیل شیخ نے کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کی گرفتاری مطلوب نہیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان پر راجہ خرم نواز کی درخواستِ ضمانت نمٹادی۔