راکھی ساونت نے’طلاق بھنگڑا‘ متعارف کروادیا

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے شوہر عادل درانی سے طلاق ملنے کی خوشی میں ’طلاق بھنگڑا‘ متعارف کروادیا۔

راکھی ساونت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر خوب جشن کا سماں باندھا ہوا ہے۔

خوبصورت لال لہنگے، چولی میں راکھی ساونت شوہر سے طلاق ملنے پر خوشی کے مارے ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہی ہیں۔

راکھی ساونت کی رقص کرتے ہوئے کی متعدد ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔

اِن ویڈیوز میں راکھی ساونت کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ لوگ طلاق ملنے پر غمگین ہوتے ہیں مگر میں خوش ہوں، میں بھنگڑا ڈال رہی ہوں، یہ میری بھنگڑا پارٹی ہے۔

راکھی ساونت کا مزید کہنا ہے کہ آخر کار میری طلاق ہورہی ہے اور یہ میری بریک اپ پارٹی ہے، مجھے اب زندگی میں کوئی نہیں چاہیے کیوں کہ اب میری زندگی میں کوئی بھی نہیں آسکتا۔

واضح رہے کہ جنوری 2023ء میں راکھی ساونت نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

راکھی نے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔