پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم اپنی ترقی کی تعریف درست کر لیں۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جس ملک سے 1 سال مزید پڑھیں
راکھی ساونت کی مزاحیہ ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی
پاکستان آنے کے لیے بےتاب بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کی مزاحیہ ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر بھارتی رقاصہ کی 2 مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
پہلی ویڈیو میں انہیں تھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے ٹرمینل 21 پر دیکھا جا سکتا ہے، تاہم بھارتی رقاصہ ازراہِ مذاق کہہ رہی ہیں کہ میں پاکستان پہنچ گئی ہوں اور ابھی لاہور ایئر پورٹ پر موجود ہوں۔
ویڈیو میں راکھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ میری فلائٹ تاخیر کا شکار تھی ہانیہ! تم 2 گھنٹے میرا انتظار کر کے چلی گئیں، مجھے اپنے سوٹ کیس نکالنے میں وقت لگ گیا، میں تمہارے ساتھ رہنے اور پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہوں۔
اس کے علاوہ ان کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں وسیم اکرم کے ساتھ تصویر بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ویڈیو کے کیپشن پر ہندی میں لکھا ہے کہ راکھی ساونت حقیقی معنوں میں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ تبدیلیٔ مذہب کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بننے والی بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ جب میں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو انہیں کرنٹ لگ گیا، وہ مجھ سے مل کر پانی پانی ہو گئے تھے۔
انہوں نے دوسری شادی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں اور چاہتی ہوں کہ وسیم اکرم بھی اس تقریب میں شرکت کریں۔