یوم استحصالِ کشمیر پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام شاہراہ دستور پر ریلی

یوم استحصالِ کشمیر پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام شاہراہ دستور پر ریلی نکالی جا رہی ہے۔

اس ریلی میں طلبہ، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہیں۔

یہ ریلی دفتر خارجہ سے شروع ہوئی اور پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ تک جائے گی اور ریلی کے شرکاء ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔

یوم استحصال کشمیر ریلی میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام بھی شریک ہیں۔

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے یوم استحصال کشمیر ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانیوں کی بڑی تعداد کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے نکلی ہے، چاروں صوبوں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کشمیر کو ہر حال میں آزادی ملے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم ڈھائے گئے اور ان کی جائیدادوں پر قبضے ہوئے، 5 اگست 2019ء میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلا جائے، پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔